تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اطغرل غازی کے اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی

استنبول: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں علی یار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کیم یوکین اور ارطغرل غازی کے علی یار بے اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران اُن کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس میں وہ زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ترک اداکار کیم یوکین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُن کے ہاتھ کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کے ابن العربی سے متاثر ہوکر امریکی خاتون کا قبولِ اسلام

علی یار بے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں موجود لاکھوں پرستاروں نے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامے کو اردو زبان میں پیش کرنے کے بعد ارطغرل غازی کو بالخصوص جنوبی ایشیا بہت زیادہ شہرت ملی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cem Uçan (@cemucann)

ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک کروڑوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -