اشتہار

ارطغرل غازی کے ابن العربی سے متاثر ہوکر امریکی خاتون کا قبولِ اسلام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: عثمانیہ سلطنت کے حوالے سے بنائے جانے والے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار ابن العربی سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسنکنسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے گزشتہ برس اطغرل غازی دیکھنا شروع کیا، جس میں وہ ابن العربی کے کردار سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ شروع کیا۔

خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا خدیجہ رکھ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطغرل غازی میں ابن العربی کے پیغامات سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئیں جس کے بعداُن کی سوچ تبدیل ہونا شروع ہوئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ کرنے والی کینیڈین بلاگر نےاسلام قبول کرلیا

یہ بھی پڑھیں: نومسلم کورین یوٹیوبر کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کرلیا

خدیجہ کا کہنا تھا کہ انہیں تاریخ سے بہت زیادہ  لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور پھر اسی وجہ سے انہوں نے اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا۔

خدیجہ کا قبولِ اسلام کے بعد بیان، تصویر بشکریہ ترک میڈیا

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد میں نے قرآن مجید کا انگریزی میں کئی بار ترجمہ پڑھا اور اس کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی، جس کے بعد ذہن میں یہ بیٹھ گیا کہ قرآن ہی وحدانیت کس سبق دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

اسے بھی پڑھیں: معروف وی لاگر اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر “دائرہ اسلام” میں داخل

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ دیکھنے اور قرآن کا ترجمہ پڑھنے کے بعد جہاں زندگی کی سوچ کا رخ تبدیل ہوا وہیں حق و باطل کو جاننے کا بھی موقع ملا۔ خدیجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ترک کھانے بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور گھر میں بھی بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں