تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

کیا ارطغرل غازی اچانک کراچی پہنچ گئے؟

کراچی: پاکستان میں مشہور ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التن دزیتن کے ہم شکل پاکستانی نوجوان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ حنیف کے مطابق پاکستان میں ڈرامہ نشر ہونے سے قبل میرے جن دوستوں نے ارطغرل دیکھا تھا وہ مجھے یہی بتاتے تھے کہ میں ترک اداکار کا ہم شکل ہوں۔

پاکستانی ارطغرل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا چینل چلا رہے ہیں جہاں وہ اکثر سیاحت و سیر کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارطغرل ڈرامہ: ترک اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل نکلیں

مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ جب سے وہ مشہور ہوئے اُس کے بعد سے لوگ بہت زیادہ محبت سے ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی بہت سارے لوگ فالو کرنے لگے ہیں۔

اسکرین گریپ، یوٹیوب

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ارطغرل غازی کا ثقافتی لباس پہن کر گھڑ سواری کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔

اسکرین گریپ

انہوں نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی بارشوں میں اپنی ویڈیو بنا کر شیئر کی، جس کو دیکھ کر صارفین یہ سمجھے کہ شاید ڈرامے کا مرکزی کردار پاکستان آگیا ہے۔

اسکرین گریپ

مصطفی حنیف ارطغرل غازی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التن دزیتن سمیت ڈرامے کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کے خواہش مند بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -