جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایشا دیول اور بھرت تکھتانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ اور ہیما مالینی، دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول اور انکے بزنس مین شوہر بھرت تکھتانی میں علیحدگی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ایشا دیول اور بھرت تکھتانی نے 7 فروری کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کر رہے ہیں، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اپنے فیصلے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، بیان میں لکھا گیا کہ ’ہم نے باہمی اور دوستانہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری زندگیوں میں اس فیصلے کے بعد اب ہماری اولین اور سب سے اہم ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی فلاح و بہبود ہوگی، ہم اپنی پرائیوسی کے احترام کو سراہیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایشا اور بھرت نے 2012 میں شادی کی تھی۔ ناقابل مصالحت اور اختلافات کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، دونوں کی دو بیٹیاں رادھیا اور میرایا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں