جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی ماڈل سے ارطغرل کی حلیمہ نے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی ماڈل زارا عابد کے انتقال پر ارطغرل ڈرامے کی مرکزی کردار حلیمہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ زارا عابد پی آئی اے کے اُس بدقسمت طیارے میں سوار تھیں جو 90 مسافروں اور 8 پائلٹ سمیت دیگر اسٹاف کے ساتھ لاہور سے کراچی آرہا تھا۔

پائلٹ نے طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر بدقسمت طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی کے آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا اور وہ مکان کی چھت سے ٹکرایا جس کے بعد دھواں اٹھتا نظر آیا۔

مزید پڑھیں: ترک ڈرامے ارطغرل کے مرکزی اداکار بھی کراچی طیارہ حادثے پر دکھی اور افسردہ

حادثے میں دو مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ بقیہ مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ  واقعے میں علاقہ مکینوں کی اموات بھی ہوئیں اور پانچ گھر مکمل تباہ جبکہ متعدد متاثر بھی ہوئے ہیں۔

ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’زارا میں بہت معذرت خواہ ہوں تمھیں فالو بیک کرنے میں دیر لگائی‘۔

ارطغرل کی حلیمہ نے تمام پاکستانیوں اور زارا عابد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا نقصان ہے جس کو کسی صورت پورا نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے زارا عابد سمیت دیگر مسافروں کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ، پاکستانی ماڈل زارا عابد کی تین روز پرانی انسٹاگرام پوسٹ

دوسری جانب تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’میری زارا سے دو بار ملاقات ہوئی تھی، وہ زندگی سے پیار کرنے والی تھی، وہ زندگی ختم ہونے سے پہلے بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی تھی جیسے طیارے میں بیٹھے دوسرے مسافر بھی  چاہتے ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ میری دعائیں زارا اور تمام مسافروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں