اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

انجن میں آئل کی کمی گاڑی کیلئے کتنی خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگ اپنی ڈیوٹی سے چھٹی کے ایام میں ان دنوں کو یادگار بنانے کیلئے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ کسی دور دراز تفریحی مقام پر جانے یا لمبی ڈرائیو کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اگر آپ کا بھی کچھ ایسا ہی پروگرام ہے تو گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی گاڑی کو معائنہ نہایت غور سے کریں اور ان کا باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں۔

برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق طویل سفر پر جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کی گاڑی اچھی حالت میں ہے۔ اپنی کار پر کچھ بنیادی چیزوں کو چیک کرنے سے یہ مدد مل سکتی ہے کہ آپ کی کار آسانی اور محفوظ طریقے سے منزل مقصود تک پہچ جائے گی۔

- Advertisement -

یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ لمبے سفر کے دوران اکثر گاڑیاں ’اوورہیٹنگ‘ یا اس طرح کے دیگر مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اسی حوالے سے مذکورہ مضمون میں کچھ احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

Long Drive

فلوڈ لیول : جس طرح پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اسی طرح کار کو رواں انداز میں چلانے کیلئے فلوڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔

لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے تمام فلوڈ لیولز اچھی طرح چیک کریں، ریڈی ایٹر میں’کولنٹ‘کا لیول چیک کریں۔

ریڈی ایٹر میں کولینٹ کا کم ہونا کار کے ’ہیٹ اَپ‘ ہونے کا سبب بنے گا، اگر ضرورت ہو تو کولینٹ بھریں۔ بریک فلوڈ کی بوتل چیک کریں کہ اس میں بریک آئل کی ضروری مقدار موجود ہے یا نہیں۔

ڈِیپ اسٹک کا استعمال کرکے انجن آئل کا لیول چیک کریں، بہتر تو یہی ہے یہ مکمل بھرا ہونا چاہیے لیکن پھر بھی یہ ڈِیپ اسٹک پر بالکل درمیان میں بھی ہو تو چلے گا۔ ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن اور پاور اسٹیئرنگ فلوڈ کو بھی ضرور چیک کریں۔

Road Trips

گاڑی کی بیٹری کی جانچ : اگر آپ کی کار میں بیٹری پرانی ہے تو بیٹری لوڈ ٹیسٹر یا ہائیڈرومیٹر کی مدد سے اسے چیک کریں۔ بیٹری کے ٹرمینل کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس پر کوئی ’کوروژن‘ نہ رہ جائے۔

اس کام کیلئے ہمیشہ سیفٹی گلوز کا استعمال کریں۔ یقینی بنائیں کہ ٹرمینل اچھی طرح ٹائٹ کیے گئے ہیں تاکہ کوئی اسپارکنگ نہ ہو۔ بیٹری کے تمام ڈھکن ایک ایک کرکے کھولیں اور الیکٹرو لائٹ (بیٹری کا پانی) اچھی طرح چیک کریں۔ لیڈ پلیٹیں اچھی طرح الیکٹرو لائٹ کے اندر ڈوبی ہوئی ہونی چاہئیں۔

بیلٹس : ٹائمنگ بیلٹ ایک ربڑ بیلٹ ہے جو کرینک شافٹ کو کیم شافٹ گھمانے میں مدد دیتی ہے اگر ٹائمنگ بیلٹ ٹوٹ جائے تو انجن چلنا بند ہوجائے گا۔

اس سے انجن کو کافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، ایسی کسی بھی صورت حال سے بچنے کیلئے اسے بروقت تبدیل کریں۔ زیادہ تر کاروں میں ٹائمنگ بیلٹ بدلنے کا وقت80ہزار کلومیٹرز ہے (مزید تفصیلات کیلئے آپ اپنی کار کا مینوئل ضرور دیکھیں)۔

 Distance

اس کے علاوہ ایک اور بیلٹ ہوتا ہے جسے ایکسیسری ڈرائیو بیلٹ (سرپنٹائن بیلٹ، آلٹرنیٹر بیلٹ یا فین بیلٹ) بھی کہتے ہیں، جو ایئر کنڈیشننگ کمپریسر، میکانیکل پاور اسٹیئرنگ پمپ اور آلٹرنیٹر چلاتا ہے۔ اس کے ٹوٹنے کی صورت میں اس کے ذریعے ملنے والی پاور فوراً ختم ہو جائے گی۔اس کو لازمی دیکھیں۔

ٹائروں کی جانچ : سفر پر نکلتے وقت گاڑی کے ٹائرز چیک کرلیں اور ان میں ہوا کا ضروری پریشر رکھیں۔

ایئر کنڈیشنر چیک کریں : کار چلانے سے پہلے ایئر کنڈیشنر چلا کر دیکھیں کہ وہ صحیح سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں