تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایتھوپیا میں بھگدڑ مچنے سے 52افراد ہلاک

ایتھوپیا : اورومیو میں پولیس کی فائرنگ باعث بھگدڑ مچنے سے 52افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایتھوپیا کے شہر اورومیو میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچنے سے 52 ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے چالیس کلومیٹر دور علاقے بشوفتو میں جمع ہوئے، رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران جب حکومت مخالف مظاہرین نے پتھراؤ اور بوتلیں پھینکنے شروع کیں تو پولیس نے پر امن مظاہرین پر شیلنگ کی ۔

ethopia-1

 

غیر مصدقہ ذرائع نے تین سو افراد کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ارومو میں حزب اختلاف نے شہریوں کے قتل کے خلاف 5 روزہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا، کارکن جاور محمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، لوگوں پر فوجیوں نے براہ راست اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی، جس کے باعث لوگ پہاڑی سے جھیل میں گرے۔

ethopia-2

واضح رہے کہ حال ہی میں ایتھوپیا میں خونریز جھڑپوں میں اورومیو اور امہارا کے علاقوں میں لوگوں نے سیاسی اور معاشی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

Comments

- Advertisement -