تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

اتحاد ایئرویز کا ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

دبئی: اتحاد ایئرویز نے مال آف دبئی میں قائم کیے گئے پاپ اپ اسٹینڈ سے ٹکٹ خریدنے پر رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے مال آف دبئی میں قائم پاپ اپ اسٹینڈ سے ٹکٹ خریدنے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، اسٹینڈ عام دنوں میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کھلا رہے گا، ویک اینڈ کے دوران مسافر درمیانی شب تک ٹکٹ رعایتی نرخوں میں خرید سکیں گے۔

پاپ اپ اسٹینڈ مال آف ایمریٹس کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے جہاں سے مسافر ٹکٹ خرید سکیں گے۔

اتحاد ایئرویز کی مارکیٹنگ اینڈ اسپانسر شپ کی نائب صدر آمنہ طاہر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ابوظبی پہنچنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کرنے کے حکومتی اعلان کے بعد ہم مسافروں کو دوبارہ سفر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹینڈ سے بک کیے گئے تمام ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دینے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ اس سے مسافر استفادہ کرسکیں۔

علاوہ ازیں اتحاد ایئرویز کے اس اسٹینڈ پر جانے والے افراد مستقبل کی بکنگ کے لیے بھی 25 فیصد رعایت کے کوڈز حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹکٹوں پر رعایت اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہیں، اتحاد ایئرویز کی جانب سے ٹرانسفر اور شوفر کی سہولت دبئی اور ابوظبی کے درمیان سفر کو بھی آسان بنارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -