تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اتحاد ایئرویز کا پروازوں سے متعلق اہم اعلان

دبئی: اماراتی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ابوظبی اور اس کے نیٹ ورک کی سات منازل کے درمیان پروازوں کے لیے ایاٹا ٹریول پاس کو توسیع دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایاٹا کے ٹریول پاس اب ابوظبی سے بنکاک، بارسلونا، جینیوا، میڈرڈ، میلان، نیویارک اور سنگاپور کے لیے دستیاب ہوں گے اور اس سے کورونا کے دستاویز کو ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دینے کی سہولت میسر آئے گی۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف آپریٹر آفیسر محمد البولوکی کے مطابق ایاٹا ٹریول پاس کے بارے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور مسافروں نے اسے سراہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی بنیاد پر مزید سات منازل کے لیے پاس کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سفری تجربہ اور ایئرپورٹ ہی سہولت کو مزید آسان بنایا جاسکے۔

ایاٹا کے سینئر وائس پریزیڈنٹ آپریشنز نک کیرین کا کہنا تھا کہ اتحاد کا یہ فیصلہ صارفین کے مثبت ردعمل کی نتیجہ ہے جوکہ اس ذریعہ کے بہترین ہونے کا اظہار بھی ہے۔ ایاٹا ٹریول پاس کو مسافروں کے کووڈ 19 ڈاکومنٹس کا عمل ون سٹاپ سلوشن دینے کیلئے جاری کیا گیا تھا تاکہ ایسا عمل اپنایا جائے جس پر فضائی کمپنیاں اعتبار کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس پاس کے ذریعے ایسی پیشرفت عالمی سفری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی خاطراہم ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز ان پہلی فضائی کمپنیوں میں شامل تھی جنہوں نے اپریل 2021 میں ایاٹا ٹریول پاس کی ٹیسٹنگ شروع کی تھی تاکہ مسافروں کو کووڈ 19 کے تقاضے پورا کرنے کیلئے سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ٹریول پاس کی سہولیات

ٹریول پاس تک رسائی کیلئے مسافروں کو ایاٹا ٹریول پاس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوتی ہے جوکہ اینڈرائڈ اور آئی او ایس کیلئے دستیاب ہے۔

ایپ کی مدد سے وہ اتحاد ایئرویز کی ٹریول ایٹنریری کو شامل کرکے اپنے پی سی آر ٹیسٹ نتائج کو شیئر کرسکتے ہیں، ایاٹا ٹریول پاس میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ، اس سے سفر کیلئے ویکسین تقاضے پورا کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -