تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اتحاد ایئرویز نے دلوں کو چھو لینے والی مہم متعارف کرادی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے نئی اور دلکش سروس متعارف کراتے ہوئے مسافروں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ایئرویز نے اپنی فروخت ہونے والی ہر اکانومی اسپیس نشست کو کاربن نیوٹرل بنانے کے لیے اکانومی اسپیس سیٹ بک کرانے والے صارف کی جانب سے مینگروو کا ایک پودا لگانے کے اقدام کا آغاز کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اتحاد ایئرویز کی کسی بھی پرواز میں خریدی گئی ہر اکانومی اسپیس سیٹ کے بدلے اتحاد ابوظبی میں مینگروو کا ایک درخت لگائے گا۔

مینگروو کا ہر درخت اپنی زندگی میں 250 کلو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرے گا ،یہ مقدار طیارے کی آٹھ گھنٹے کی پرواز سے پیدا ہونے والی کاربن کے مساوی ہے۔

یہ اعلان اتحاد کے ابوظبی اور دنیا بھر میں مینگروز اور دیگر جنگلات کے نیٹ ورک کے ذریعے حیاتیاتی تنوع، جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدام، اتحاد فاریسٹ کے آغاز کے بعد کیا گیا ہے۔

فروری دو ہزار بائیس میں شروع کیے گئے اتحاد مینگروو فاریسٹ کا مقصد ابوظہبی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی تک بین الاقوامی مقامات پر نئے جنگلات لگانے کے پروگرام کے اگلے مرحلے سے پہلے مینگروو کے1لاکھ 82ہزار پودے لگانا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ہر مہمان مسافر جو اکانومی اسپیس سیٹ بک کرائے گا اسے پرواز کے دس دنوں کے اندر اتحاد فاریسٹ میں اس کی جانب سے لگائے گئے مینگروو کے پودے کا تصدیقی پیغام موصول ہوجائے گا،اوراپنے پودے کی تصاویر اور دیگر تفصیلات کوآن لائن دیکھ سکے گا۔

مسافراپنے درخت کا اندراج کراسکیں گےتاکہ وہ مستقبل میں اپنے درخت کا آسانی سے وزٹ کرسکیں۔

پلیٹ فارم ایپ کے ذریعے، اتحاد کے مسافر اپنے چیٹ بوٹ درخت کے ساتھ "چیٹ” کر سکتے ہیں، جبکہ سیٹلائٹ کے نقشوں کے ساتھ ہر درخت کو ٹریک کرنے اور کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرنے کے میٹرکس سمیت ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اکانومی اسپیس سیٹ فرحت بخش لیگ روم اور آرام کرنے کے لیے مزید جگہ پر مشتمل ہے یہ صرف اتحاد کی پروازوں پر دستیاب ہے، اور مسافر اپنا ٹکٹ بک کرتے وقت یا کسی بھی وقت چیک ان ہونے تک اکانومی اسپیس میں سیٹ ریزرو کرا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -