اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کورونا کیخلاف جنگ ، یورپی یونین اوریو این او ڈی سی کا پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں یورپی یونین اوریو این او ڈی سی نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں حفاظتی لباس، دستانے، سینی ٹائزر، شوکور، ماسک اورفیس شیلڈ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین اوریو این او ڈی سی نے پاکستان کو کوویڈ 19کے خلاف حفاظتی سامان عطیہ کردیا، ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا یورپی یونین کی سفیر آننےمارکل نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی ، ملاقات میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر اورنمائندہ نیکٹا موجود تھے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ آننے مارکل نے پاکستان کے کوویڈ وبا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی، سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز حوالہ کی گئیں، کٹس میں طبی حفاظتی لباس، دستانے، سینی ٹائزر، شوکور، ماسک اورفیس شیلڈ شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے چند روز قبل ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ دیا تھا، سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے ، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل تھیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین نے سب سے زیادہ طبی سامان اور آلات پاکستان کو مہیا کیے ہیں جبکہ چین نے خصوصی طبی ٹیمیں بھی پاکستان بھیجیں جنہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے میں پاکستانی ڈاکٹرز کی معاونت کی۔

چند روز قبل چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا، سامان میں 24 ایکسرے مشین ، ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزار وی ٹی ایم شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں