تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

یورپ میں ایک اور ویکسین کے استعمال کی منظوری

یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی کی کورونا کے خلاف تیار کردہ ویکسین نوواویکس کے ‏استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ‏

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 رکنی یورپی بلاک نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے ‏پھیلاؤ کے دوران وبا سے بچانے کے لیے پانچویں ویکسین کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین فائزر، موڈرنا، آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینز کی منظوری ‏دے چکا ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے نوواویکس ویکسین ‏کے لئے مشروط مارکیٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی توثیق ایگزیکٹو کمیشن سے ‏ضروری ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی نووا ویکس نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ کرونا ویکسین 90 فی صد مؤثر ‏ثابت ہوئی ہے۔
امریکا اور میکسیکو میں اس ویکسین کے ٹرائلز 30 ہزار رضاکاروں پر کیے گئے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ‏اس سال کی تیسری سہ ماہی میں وہ اس کے ہنگامی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن ‏‏(ایف ڈی اے) کو درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نووا ویکس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی پروٹین پر مبنی ویکسین زیادہ تر ویرینٹس کے خلاف 93 ‏فی صد سے بھی زیادہ مؤثر پائی گئی ہے، واضح رہے کہ پروٹین پر مبنی ویکسینز روایتی ویکسینز ‏ہیں، جن میں مدافعتی ردعمل کو فروغ دینے کے لیے وائرس کے خالص ٹکڑوں کا استعمال کیا جاتا ‏ہے۔

نووا ویکس کی ویکسین ان رضاکاروں میں 91 فی صد مؤثر پائی گئی جنھیں شدید انفیکشن کا زیادہ ‏خطرہ تھا، جب کہ معمولی اور درمیانہ درجے کے کرونا انفیکشن کیسز کو روکنے کے لیے یہ 100 ‏فی صد مؤثر ثابت ہوئی۔

یہ ویکسین ان ویریئنٹس کے خلاف بھی 70 فی صد مؤثر پائی گئی جن کی شناخت بھی نووا ویکس ‏نہیں کر پایا۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین کو عمومی طور پر سبھی شرکا نے برادشت کیا، اور مضر اثرات ‏میں معمولی سر درد، پٹھوں میں کھچاؤ اور درد شامل رہے، صرف چند شرکا میں مضر اثرات شدید ‏رہے۔

نووا ویکس کا کہنا ہے کہ وہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں ہر ماہ اس ویکسین کے 100 ملین ڈوز ‏تیار کرے گی، جب کہ چوتھی سہ ماہی میں 150 ملین ڈوز تیار کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -