تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایسٹرازینیکا ویکسین سے متعلق یورپی یونین ڈرگ ریگولیٹری کا بڑا دعویٰ

جینوا : یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے فوائد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے کورونا وائرس کے خلاف فوائد اس کے ضمنی اثرات کے خطرات سے زیادہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ڈرگ ریگولیٹری کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کچھ یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا کیونکہ ویکسین کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کے چیف ایمرکوک نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسٹرازینیکا کے فوائد زیادہ ہیں جس پر ہمیں پختہ یقین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ویکسین کے استعمال کے باعث جسم میں بلڈ کلاٹس بن رہے ہیں اور نہ ہی کلینکل ٹرائلز کے دوران ایسی کوئی بات سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال کیوں روکا گیا؟ خوفناک وجہ سامنے آگئی

یورپین میڈیسن ایجنسی نے ہر عمر کے شخص کے لیے ایسٹرازینکا کی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت 29 جنوری کو دی تھی۔

Comments

- Advertisement -