تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یورپی یونین کی روس پر پابندیوں میں 6 ماہ کی توسیع

برسلز: یورپین یونین نے روس پر معاشی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کا اضافہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیاں 6 ماہ کے اضافے کے بعد 31 جنوری 2021 تک برقرار رہیں گی۔

یورپی یونین نے دفاع، بینکنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر پابندیاں لگا رکھی ہیں جس میں آئندہ سال تک کے لیے اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یونان نے برطانیہ سے جانے والی براہ راست پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی، پابندی کو 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یونان کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع برطانیہ میں کرونا وائرس کی صورتحال کا تسلی بخش نہ ہونا ہے، اس اعلان کے بعد برطانوی مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور مسافروں کو مختلف ممالک سے گھوم کر جانا پڑے گا۔

یونان نے سویڈن سے آنے والی براہ راست پروازوں پر بھی پابندی برقرار رکھی ہے، یکم جولائی سے برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال ہو گا۔

Comments

- Advertisement -