ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیربحث آئے گا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: پاکستان نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی، سلامتی کونسل کے بعد اب مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کرلی، جس پر بحث کی جائے گی۔

خارجہ امور کمیٹی کے نئے سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل ہے، یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کا اجلاس 2ستمبر کو ہوگا۔

- Advertisement -

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی اجلاس کےدوران موجود ہوں گے۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز یورپ تک پہنچا شروع ہوگئی ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں مبقوضہ کشمیر کی خصوصیت حیثیث کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے بات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جی فائیو ممالک کو اعتماد میں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں