ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

برطانیہ کی کریڈیٹ ریٹنگ کم ہوسکتی ہے، موڈیز کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: موڈیز نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی اس کی ٹرپل اے ون کریڈٹ ریٹنگ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا بجٹ خسارہ یورپ میں سب سے زیادہ ہے، یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بعد برطانیہ کو تمام ممالک کے ساتھ انفرادی بنیادوں پر تجارتی معاہدے کرنے پڑیں گے۔

برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے فوراً بعد ہی برطانوی پاونڈ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ موڈٰیز نے فی الحال برطانیہ کا آؤٹ لک منفی کردیا ہے اور اب برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے الگ ہونے کے فیصلے پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانیہ میں ریفرنڈم اور کیمرون کے استعفیٰ کے بعد ایشیا، یورپ اور لندن اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، انڈیکس تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوکر نو فیصد گرگیا جبکہ یورو اسٹاک انڈیکس گیارہ فیصد گرگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں