پی ایس او نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل ملک میں یورو فائیو ڈیزل متعارف کرانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ایس او نے بتایا کہ یورو فائیو ہائی اسپیڈ ڈیزل کا پہلا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے، اسی کے ساتھ ہی پی ایس او یورو فائیو ڈیزل متعارف کرانے والی پہلی او ایم سی بن گئی ہے۔
پی ایس او کی یہ کاوش وزیر اعظم کےکلین اینڈ گرین پاکستان وژن میں اہم پیش رفت ہے، حکومت پاکستان نے یورو فائیو ڈیزل کی درآمد کے لیےجنوری2021 کا ہدف مقرر کیا تھا۔
Pakistan has taken the lead yet again!
Pakistan’s First Ever Euro 5 Diesel shipment has arrived. Euro 5 Standard Diesel will:
1.Reduce Vehicle Emissions
2.Enhance Engine’s Life
3.Create a Cleaner Environment for our Future Generations#PSO #Euro5Diesel@MoWP15 @Official_PetDiv pic.twitter.com/vDaNUwNzOY— PSO (@PSOPakistan) December 24, 2020
اس سے قبل پی ایس او کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا تھا کہ کمپنی نے رواں سال اگست میں پہلی بار یورو فائیو فیول متعارف کرایا تھا، اس حوالے سے تقریب ڈپلومیٹک انکلیو میں رکھی گئی تھی ۔
تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر دو ہزار بیس سے پیٹرول اور یکم جنوری 2021سے ڈیزل کی تمام درآمد یورو فائیو کی ہوگی، یورو فائیو فیول کے استعمال سے فضائی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔