کرنسی نوٹ انسانی زندگی میں انتہائی اہم مقام رکھتے ہیں اور آج کی جدید دنیا میں ان کے بغیر بقا ءکا تصور ہی محال ہے‘ ایسی ہی ایک کرنسی یورو بھی ہے جس کا شمار طاقتور کرنسیوں میں ہوتا ہے۔
یورپین یونین سے وابستہ بیشتر ممالک کی مشترکہ کرنسی نام یورو ہے اور یہ ڈالر سے بھی زیادہ مضبوط کرنسی ہے اور دنیا بھر میں لین دین ایک اور بڑا ذریعہ بھی ہے۔
یورو نامی اس کرنسی کو 1999 میں دنیاوی معیشت میں متعارف کیا گیا اور 2002 میں اسے سکوں اور نوٹوں کی شکل میں جاری کیا گیا۔ یورپی یونین کے تمام ممالک اس کرنسی کو اپنا سکتے ہیں اگر وہ کچھ مالیاتی شرائط کو پورا کر لیں۔
دنیا بھرکی مختلف کرنسیوں کے ناموں کے پیچھے چھپی حقیقت
تمام ممبر ممالک کے لیے آخر کار اس کرنسی کو اپنانا لازمی ہے۔ 2004 تک آسٹریا، بلجیم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان (گریس)، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، پرتگال، اور سپین اسے اپنا چکے ہیں۔
یورو کرنسی 1، 2، 5، 10، 20، 50 سینٹ اور 1 اور 2 یورو کے سکوں اور 5، 10، 20، 50، 100، 200 اور 500 یورو کے نوٹوں پر مشتمل ہے۔
یورپیین سنٹرل بنک کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یورو کی چھپائی کا مکمل عمل دکھایا گیا ہے کہ کس طرح عام کاغذ سے دنیا کی مضبوط کرنسی کا سفر طے ہوتا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔