اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

قومی ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کردیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ہاکی ٹیم کو تاخیر کے بعد یورپ کے ویزے جاری کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم آج صبح ہالینڈ کے لیے روانہ ہوگی، ویزے نہ ملنے کے سبب 22 مئی کو شیڈول پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ نہیں ہوسکا۔

گرین شرٹس اب لوکل کلبز کے خلاف دو سے تین میچ کھیلیں گے۔

- Advertisement -

ہالینڈ کے بعد قومی اسکواڈ نیشنز کپ کھیلنے کے لیے پولینڈ روانہ ہوجائے گا، نیشنز کپ 31 مئی سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 20 مئی کو نیدرلینڈز روانہ ہونا تھا لیکن پاکستان ہاکی ٹیم کو شینگینگ ویزا نہیں مل سکا تھا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی نیدرلینڈز روانگی میں تاخیر ہورہی تھی۔

نیشنز کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈز میں بھی ایک ہفتے تیاری کا پلان بنایا تھا اور اس سلسلے میں 22 مئی کو نیدرلینڈز کی نیشنل ٹیم کے ساتھ میچ بھی پلان کیا تھا لیکن ویزے میں تاخیر کی وجہ سے نیدرلینڈز کے ساتھ میچ ملتوی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں