تازہ ترین

داعش سوشل میڈیا پر فرضی خلافت قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے، یورپی یونین

برسلز : یورپی یونین میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انتہا پسند تنظیم داعش کی سرگرمیوں اور فرضی خلافت قائم کرنے سے پیشگی خبردار کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین کے انتظامی اداروں کے متعدد ارکان اور سائبر پلیٹ فارمز کے نمائندے شریک ہوئے.

اجلاس میں شامل سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر دہشت گردانہ مواد شائع کرنے اور انتہا پسند تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا اور انتہا پسند نظریات کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا جائزہ پیش کیا.

یورپی کمیشن کے اہم اجلاس میں انٹرنیٹ پر غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ داعش نے سوشل میڈیا پر اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر خلافت قائم کر لی ہے.

علاوہ ازیں انٹرنیٹ پر دہشت گردی کا پروپیگنڈہ ، غیر ملکیوں سے متعلق منافرت اور نسل پرستی قانون کی خلاف ورزی جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -