جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت،یورپیئن اولمپک چیف گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریو: برازیل میں جاری ریو اولمپک میں غیر قانونی طور پر ٹکٹیں فروخت کرنے پر یورپیئن اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہیکی کوگرفتار کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق 71 سالہ پیٹرک ہیکی پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر اولمپک کی ٹکٹیں اپنے ایجنٹس کو دیں جو انہیں مہنگی قیمت پر فروخت کرتے تھے.

اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طور پر 800 ٹکٹیں فروخت کرنے پر گرفتاری کے بعد سامنے آئی.

*ریو اولمپکس 2016: صحافیوں کی بس پر فائرنگ، 2 صحافی زخمی

پولیس کے مطابق آئر لینڈ کی اولمپک کونسل کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی.

پولیس کا کہنا ہے کہ جب پیٹرک کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے دروازے پر دستک دی گئی تو انہوں نے اپنے اولمپک پاس کو دروازے کے نیچے سے باہر پھینک دیا اور ملحقہ کمرے میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حراست میں لیے جانے کے بعد ان کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال پہنچا دیاگیا.

واضح رہے کہ پیٹرک ہیکی 2012 سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ہیں اور بطور یورپین چیف انہوں نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ یورپین گیمز آزربائیجان کے شہر باکو میں منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں