جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی پرا پنا پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہو گا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہوگی۔

واشنگٹن میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویلسن سینٹرمذاکرے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی داد رسی کی جائے سیلاب سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی کل آبادی سےزیادہ لوگ پاکستان میں متاثرہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں چھ لاکھ خواتین حاملہ ہیں متاثرین برسر روزگار تھے لیکن سیلاب نے کنگال کردیا ہے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں پاکستان کو اس وقت انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ جو اہداف مقرر کیے تھے وہ سیلاب کیساتھ بہہ گئے سیلابی پانی کی وجہ سےوبائی امراض پھیلنےسےمتاثرین کوشدیدپریشانی ہےوبائی امراض پھیلنے سے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں آنے والے بحران کے ہم قطعی طور پر ذمے دار نہیں، 20ملکوں کی ترقی کی قیمت 33ملین پاکستانی اپنے جان و مال سے چکا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر کوئی معاشی اسٹرکچر کیوں نہیں ہے آلودگی کی ذمے دارطاقتوں سے پاکستان میں تباہی کے ازالے کیلئے کہا، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کو تلافی کے پیکج میں تبدیل کیا جائے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انسانیت نے کیا اقدامات کئے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی تباہی قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں