تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’فش کری مسالہ‘ پر تنازع، سبھی پیکٹ واپس منگانے کا اعلان

سنگاپور کی حکومت نے بھارت سے درآمد کمپنی ’ایوریسٹ‘ کے فش کری مسالہ کو مقامی بازاروں سے ہٹا کر واپس نئی دہلی بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوریسٹ کے فش کری مسالہ میں جراثیم کش اتھلین آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہونے کے انکشاف کے بعد سنگاپور کی حکومت نے ایکشن لیا۔

سنگا پور حکومت نے کری فش مسالہ کے سبھی پیکٹ واپس بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے تاہم ایورسٹ کمیشن کی جانب سے اس پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مسالے میں جراثیم کش اتھلین آکسائیڈ کی مقدار زیادہ ہونے کا انکشاف ہانگ کانگ میں فوڈ سکیورٹی سینٹر کے نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔

سنگاپور فوڈ ایجنسی (ایس ایف اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹر ایس پی متھیا اینڈ سنس پی ٹی ای کو ہدایت کر دی کہ وہ مصنوعات کو واپس منگانے کی پیش قدمی کریں۔

ایس ایف اے کے قوانین کے مطابق مسالوں کی سیلف لائف بنانے کیلیے قابل قبول مقدار میں اس کے استعمال کی اجازت ہے تاہم ایوریسٹ فش کری مسالہ میں اس کی زیادہ مقدار صارفین کیلیے صحت سے متعلق ممکنہ خطرات پیدا کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -