بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

یہ وقت خدمت کا ہے،سب کو یکجا ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا ہے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یہ وقت خدمت کا ہے،سب کو یکجا ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صنعت سے وابستہ شخصیات نے ملاقات کی جس میں صنعت سے وابستہ شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کروناحفاظتی سامان کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مدد کا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مصیبت میں بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ وقت خدمت کا ہے، سب کو یکجا ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا ہے،آج پاکستان ہم سب سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہا ہے،گھر میں رہنا سب سے بہتر ین آپشن ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں،رمضان المبارک میں شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر سے اپنی اور پیاروں کی زندگیوں کا تحفظ کریں۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

واضح رہے کہ پاکستان میں میں کرونا وائرس نے مزید 13 جانیں لے لیں، جس کے بعد کرونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں