تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

”قانون کی نظر میں سب برابر ہونا چاہیے“

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بار ایسوسی ایشن کے صدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان کو بار سے خطاب کے لیے باضابطہ طور پر دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ اصل مقصد قانون کی بالا دستی ہے، امیر اور غریب کے درمیان تفرق کو ختم ہونا چاہیے، قانون کی نظر میں سب برابر ہونا چاہیے۔

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ بار کا فورم انڈیپنڈنٹ فورم ہوتا ہے، بار کا فورم غیر سیاسی فورم ہے، عمران خان عوام میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بیانیہ دیا لوگوں نے مان لیا ہے، عمران خان نے خطاب کی دعوت خوش دلی سے قبول کرلی، رجیم تبدیلی سے سیاست، مشعیت اور سیکورٹی پر خاصہ اثر ہوا ہے، ایک غلط فہمی پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی وجہ سے کے ایک پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، باقی جو سیاسی پارٹیاں اس کی مخالفت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کسی کے زیر اثر نہیں ہے، ہم نے اپنے فیصلے غیر جانبدارانہ طریقے سے کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -