تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے آگئے

فواد چوہدری کے الزامات پر اے آر وائی نیوز کی تحقیقات میں پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے مسعود احمد کے ترکی جانے کی ایئرپورٹ ذرائع نے تصدیق کردی ہے جس کے مطابق وہ ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 715 سے ترکی روانہ ہوئے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسعود احمد بدھ کی علی الصباح 3 بج کر 27 منٹ پر لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والے انتخاب کیلیے حکومتی اتحاد پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم پی اے مسعود احمد پر پیسے لے کر ترکی جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب میں ایک شیطانی کھیل شروع کردیا گیا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو چالیس چالیس کروڑ روپے دے کر خریدا جارہا ہے، ہمارے ایک ایم پی اے مسعود مجید کو زرداری نے 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ہونے کی اطلاعات، عوام کا لوٹے اٹھا کر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج

دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی کے منحرف ہونے کی اطلاعات پر حلقہ کی عوام لوٹے اٹھا کر ایم پی اے کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -