بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی سرزمین پرافغانستان سے لائے گئےغیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر سامنے آگئے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشز کے دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرزمین پرافغانستان سے لائے گئےغیر ملکی اسلحے کے ثبوت پھر منظرعام پر آگئے ، 11 جنوری 2025 کو شمالی وزیرستان دوسالی میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل جبکہ 2 گرفتار کئے گئے۔

انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 خوارج زخمی ہوئے، اس دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، اے کے 74، ایم 4 اور ڈریگنو برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

9 دسمبرکو ڈی آئی خان کے علاقےکلاچی میں بھی انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاگیا، آپریشن میں 2خوارج کوجہنم واصل اورایک خارجی زخمی حالت میں پکڑا گیا ، اس دوران غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 10نومبر کوشمالی وزیرستان میں 10خوارج کوجہنم واصل کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

یورو ایشین ٹائمز کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کارروائیوں میں غیرملکی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا نے افغان فوج کو 4 لاکھ 27 ہزار جنگی ہتھیار دیئے اور انخلا پر 3 لاکھ رہ گئے تھے۔

خطے میں غیرملکی اسلحہ ہونے پر 2 سال میں دہشتگردی میں وسیع پیمانےپراضافہ ہوا، امریکا نے 2005 سے اگست 2021 افغانستان کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا،پینٹاگون

امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی اور افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کو مسلح اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ راستہ دے رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں