تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق آرمی چیف کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے والے ملزمان نے بیان دے دیا

اسلام آباد : سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے عدالت میں بیانات قلمبند کروا دیئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے164کے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کے164کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے، گرفتار ملزمان میں سپرنٹنڈنٹ ارشد قریشی، سپرنٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف شامل ہیں۔

تینوں افسران محکمانہ انکوائری کے بعد اسلام آباد سے باقاعدہ گرفتار کیے گئے تھے جن سے سابق آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے پر اعلیٰ سطح انکوائری کی گئی تھی۔ اس معاملے کی انکوائری میں ایف بی آر کے ایک درجن سے زائد افسران سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،10 سے زائد کمپیوٹرز قبضے میں لیے گئے جنہیں فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی ٹیم تفتیش کر رہی ہے، ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر 2 افسران برطرف

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -