اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

چین میں اہم شخصیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔

چینی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین لیو لیانج کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق لیو، جنہوں نے 2019 سے اس سال کے مارچ تک سرکاری بینک کی قیادت کی تھی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے رشوت ستانی اور غیر قانونی قرض فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔

- Advertisement -

Liu Liange

ایجنسی نے کہا کہ ان کا کیس "جائزہ اور استغاثہ کے لیے پرکیوریٹوریٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے اور اس پر مزید کارروائی جاری ہے۔

لیو کی گرفتاری ملک کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کی جانب سے غلط کام کرنے کے الزامات کے بعد حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکالے جانے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔

سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن نے لیو پر متعدد غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگایا، جس میں غیر قانونی طور پر قرضے دینا، ملک میں ممنوعہ اشاعتیں لانا اور رشوت اور دیگر مراعات لینے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کرنا شامل ہے۔

لیو چین کے مالیاتی حلقوں میں ایک نمایاں شخصیت ہیں، جو اس سے قبل مرکزی بینک اور چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں