پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

زیادتی کے مجرم سابق فٹبالر کو ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جنسی زیادتی کے جرم میں سزا پانے والے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویز کو 1.1 ملین ڈالر میں ضمانت دے دی گئی۔

ہسپانوی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ برازیل اور بارسلونا کے سابق فٹبالر ڈینی الویز کو رہا کر دیا جائے گا اگر وہ 10 لاکھ یورو (1.1 ملین ڈالر) کی ضمانت ادا کر دیں۔

 عدالت نے یہ فیصلہ بدھ کو جاری کیا۔

انہیں آزاد ہونے کے لیے ضمانت کی رقم کے علاوہ الویس کو اپنے برازیلین اور ہسپانوی پاسپورٹ بھی حوالے کرنے ہوں گے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کے دفاعی وکیل اور ریاستی استغاثہ دونوں نے سزا کے خلاف اپیل کی ہے۔ اس کا دفاع اس کی بریت کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ پراسیکیوٹر اس کی قید کی سزا کو بڑھا کر نو سال کرنا چاہتا ہے۔

اسپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی ایلوس کو جنسی ہراسانی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق فٹبالر ڈینی ایلوس پر دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں