نئی دہلی: بھارت کے سابق نیول چیف نے صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم نریندر مودی سے اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ایل رام داس نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم مودی کو ایک خظ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص دلتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات نے ان کا سر شرم سے جھکا دیاہے۔
انہوں نے اپنے خط میں مزید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اقلیتوں پرہونے والے حملے کے واقعات درحقیقت راشتریا سویم سیوک سَنگھ کی بھارت کو ہندو راشترا بنانے کے سبب ہورہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرایس ایس کے کے ان نظریات کے سبب حالات یہاں تک آگئے ہیں کہ محض افواہوں کی بنا پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہے اور قتل کیا جارہاہے۔
ایل رام داس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا پڑرہا ہے جبکہ ان کی عبادت گاہوں کو اور انہیں محض انکے کھانے پینے کے طور طریقوں کے سبب نشانہ بنا کر ان کی بنیادی آزادی صلب کی جارہی ہے۔