تازہ ترین

کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت مقرر کردی

کراچی : کمشنر کراچی نے شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے اور ریٹیل 98 روپے مقرر کی ہے، کمشنر لسٹ میں فائن آٹے کا ریٹ شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی میں آٹے کی ایکس ملز قیمت پچانوے اور ریٹیل قیمت اٹھانوے روپے فی کلو مقرر کردی گئی جبکہ چکی مالکان کو آٹا ایک سو پانچ روپے فی کلو فروخت کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پیر سے چکی والوں کو 58 روپے کلو گندم دے گی جس کا آٹا وہ 105 روپے کلو میں فروخت کریں گے تاہم اس وقت اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم کا بھاؤ 115 روپے کلو ہے اور چکی آٹا 130سے 140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سے سندھ حکومت مارکیٹ کو 58 روپے کلو گندم فراہم کر رہی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہونے کے بجائے ایک کلو پر بارہ روپے بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو گندم کا بھاؤ 112 بھی ہے اور 115 روپے بھی، چکی مالکان 130سے 140روپے میں آٹا فروخت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -