تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس، نواز شریف کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں شریف خاندان کے خلاف عدالتی تحقیقات اور سیاسی امور کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل کیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

وہ چند روز قبل اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی سرجری کی وجہ سے لندن گئے تھے جس کے بعد آج صبح ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

وطن پہنچتے ہی انہیں قومی احتساب بیورو میں کل پیش ہونے کا سمن بھی موصول ہوچکا ہے تاکہ ان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز کی تفتیش میں پیش رفت ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کل نیب کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ہے تاہم وہ اپنے خلاف الزامات کو ماننے سے تاحال انکاری ہیں اور ان کی ’مجھے کیوں نکالا‘ کی گردان جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رفقا نے انہیں نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔


نواز شریف نیب میں پیش ہوں گے

اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ ’کچھ لوگ منفی باتیں کر رہے تھے ان پر افسوس ہے۔ نواز شریف کوئی شوق سے لندن نہیں گئے تھے‘۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کریں گے۔ ان کے مطابق سیاسی و قانونی مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔


پنجاب ہاؤس میں مزید اجلاس طلب

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں پیش ہونے کے حتمی فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قانونی ٹیم کا اجلاس بھی بلالیا۔

ذرائع کے مطابق آج تمام دن پنجاب ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہے گا جہاں پہلے قانونی ماہرین کے اجلاس میں شریف خاندان کے وکلا، خواجہ حارث، ظفر اللہ، اور سلمان اکرم راجہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف خاندان کے نیب میں کیسز کا دفاع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کابینہ کا اجلاس بھی پنجاب ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -