منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سیاسی بحران جنم لینے والا ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں استعفے آگئے تو ملک سیاسی بحران کا شکار ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورتِ حال پر اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ ملک کی صورتحال بہت خراب ہوتی جارہی ہے، اتنی بڑی تعداد میں استعفےآجائیں تو سیاسی بحران جنم لےگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھےنظر نہیں آرہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد میں آئےگی البتہ وفاق گورنر کو کہہ سکتی ہےکہ وہ وزیراعلیٰ سےاعتماد کا ووٹ لیں۔

کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت باربار کہتی تھی کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم وفاقی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ لوگ استعفے دیں، ضمنی الیکشن ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت الیکشن میں نہیں جائی گی تو انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لیکر جائیں گے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے کہنے سے پہلے ہی پنجاب میں عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کرچکے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں