پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سابق واپڈا ملازم کے گھر میں چلنے والا غیرقانونی منی ایکس چینج بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے واپڈا کے سابق ملازم کے گھر میں چلنے والا غیرقانونی منی ایکس چینج بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے غیرقانونی منی ایکس چینج چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد سات نمبر میں واپڈا کے سابق ملازم کےگھر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سابق واپڈ املازم محمداقبال کے 3 بیٹے منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں، چھاپے کے دوران منی چینجر کے مالک عامرکے ملازم رزاق خان سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں محمد اقبال،محمد عامر۔ رازق خان ،اور تنظیم شامل ہیں ، بر آمد ہونے والی رقم میں امریکی ڈالرز سمیت 30سے زائدممالک کی کرنسی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ چھاپہ مار کارروائی میں برآمد غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپوں میں مالیت لاکھوں میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں