تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امتحانی نتائج تنازع، برطانوی ادارے کی سربراہ نے استعفٰی دیدیا

لندن: امتحانی نتائج کے تنازع پر ریگولیٹر ادارے آفکول کی سربراہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریگولیٹر ادارے آفکول کی سربراہ نے نتائج کے تنازع پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ادارے نے سابق سربراہ سےعارضی خدمات مانگ لیں۔

اےلیول کے نتائج پراعتراضات کےبعدحکومت نےنتائج میں تبدیلی کافیصلہ کیا تھا۔ریگولیٹر ادارے آفکول کےنتائج کی وجہ سےطلبہ کےتعلیم سےمحروم رہنےکاخدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، برطانوی حکومت کا نتائج میں تبدیلی کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے طلبہ کو اندازے پر مبنی امتحانی نتائج دیے گئے تھے اور 40 فی صد نتائج میں طلبہ کو پہلے سے کم گریڈ ملے۔

لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے نتائج تبدیلی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بھی ہزاروں طلبہ کیمبرج نتائج سے مطمئن نہیں ہیں، پاکستان میں بھی طلبہ نے او لیول، اے لیول کے برطانوی نتائج کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سارا سال محنت کرنے والے دنیا بھر کے طلبہ کو کیمبرج یونی ورسٹی کی جانب سے 40 فی صد ڈاؤن گریڈنگ کے ذریعے A سے C اور D گریڈ دے دیا گیا ہے، طلبہ کو انفرادی طور پر اپیل کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے، اور صرف اسکولز کو مجموعی طور پر اپیل کرنے کی اجازت دی گئی۔

Comments

- Advertisement -