جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایکسچینج کمپنیز کا کرنسی ریٹ سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایکسچینج کمپنیز نے کرنسی کا ریت کیپٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قدر کو کم کرنے کی کوشش کی ہے وزیر خزانہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے ہونا چاہیے۔

جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سسا ہوگیا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227.90 روپے سے کم ہوکر 225.40 پیسے تک آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 4.05 روپے سستا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں یورو 224.50 روپے سے کم ہوکر 220.45 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 5 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا برطانوی پاونڈ 258.50 روپے سے کم ہوکر 252.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

یو اے ای درہم 63 روپے 60 پیسے پر ہی برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 80 پیسے کم ہوکر 59 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں