کراچی : ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 43کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گیارہ کروڑ چوّن لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زخائر15 ارب57 کروڑ 77لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق بائیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالر اضافے سے پندرہ ارب ستاون کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر چوبیس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بارہ کروڑ ڈالر کم ہوکر چھ ارب نواسی کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
شیڈول بینکوں کے ذخائر چھ مسلسل ہفتوں سے کم ہورہے ہیں۔ چھ ہفتوں میں کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر تینتالیس کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔