تازہ ترین

ایئرلائن ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی لاکھ روپے

قومی اسمبلی میں سپلیمنٹری بل میں چند ترامیم کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق بیرون ملک سفر پر بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔

جنوبی امریکا کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی لاکھ روپےکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس پر ڈیوٹی 75 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپی ممالک کے ٹکٹ پر ایکسائزڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپےکرنےکا فیصلہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک کے بزنس، فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فضائی ٹکٹوں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ نہ ہونے والے شیئرز پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -