پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جرمن سفیر کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمن سفیر نے افغانستان سےغیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا افغانستان سے جرمن عملے اورشہریوں کو بذریعہ پاکستان جرمنی بھجوایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 15 اکتوبر میں پاکستان اور جرمنی کی دوستی کو 70 سال مکمل ہونے جارہے ہیں ، اس موقع پر جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے خصوصی مہمان بنے۔

جرمن سفیر نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک جرمن 70سالہ تعلقات پر مرکزی تقریب سفارتخانے میں ہوگی ، رواں ہفتے جرمن تجارتی وفد کی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم سفارتی تعلقات میں فروغ کیلئے طالبعلموں کاتبادلہ ضروری ہے۔

برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بتایا کہ میں اپنے دادا کی سائیکل پر سفارتخانے گیا تھا ، دادا کی سائیکل چلانا اچھا لگتا ہے روز مرہ کیلئے استعمال کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن زبان سیکھنے کیلئے کراچی میں انسٹیٹیوٹ بنارہے ہیں اور چاہتے ہیں سیمنز کی طرح دیگرکمپنیاں بھی پاکستان میں کام کریں۔

جرمن سفیر نے افغانستان سےغیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جرمن سفارتی عملےسمیت شہریوں کےانخلامیں پاکستان نے تعاون کیا، افغانستان سے جرمن عملے اورشہریوں کو بذریعہ پاکستان جرمنی بھجوایاگیا۔

طالبان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے جو وعدے کئے انھیں پورے کرنا ہوں گے ، طالبان کو ان کے عمل سے پرکھیں گے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق جرمن سفیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اب تک حل طلب ہے ،خواہش ہےدونوں ممالک مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈی سیمنزپاکستان مارکس اسٹرو مایر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، گھارو میں دورہ کرکے دیکھا کہ زبردست کام ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں