تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وارنر نے محمد سراج سے معذرت کر لی

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے تماشائیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد سراج کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر معافی مانگ لی۔

ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو نسل پرستانہ جملے کسنے کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ تمائشیوں کی جانب سے اس طرح کے جملے کسنے پر وہ محمد سراج اور بھارتی ٹیم سے معافی مانگتے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹسمین نے لکھا کہ نسل پرستانہ جملے اور اس طرح تعصب کا نشانہ بنایا جانا کسی طرح سے بھی قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے میچ میں ہوم کراوڈ کی جانب سے بہتر رویہ اپنایا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Warner (@davidwarner31)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کھلاڑیوں پر تماشائیوں کی جانب سے نسلی تعصب کے جملے کسے گئے۔

چار بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے نسلی تعصب کا شکار ہونے کی شکایت کی گئی، نسلی تعصب کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد سراج بھی شامل ہیں۔

فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی میچ کے دوران بھارتی کوچنگ اسٹاف سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ آؤٹ فیلڈ میں کھڑے تھے جبکہ رہانے نے فیلڈ امپائر پال ولسن اور پال ریفل کو اس وقت بدسلوکی سے آگاہ کیا۔

شکایات پر کرکٹ آسٹریلیا نے مہمان کھلاڑیوں سے معذرت کرتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہیڈ آف انٹیگریٹی اینڈ سیکیورٹی شان کیرول نے ایک بیان میں کہا کہ”یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دو دوستانہ حریفوں کے مابین زبردست جذبے کے ساتھ مقابلہ ہوا، ایک عمدہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملا لیکن کچھ تمائشیوں کے عمل نے زبردست کھیل کو داغدار کر دیا ۔”

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا مہمان کھلاڑیوں سے ہونے والے سلوک پر معذرت کرتا ہے اور نیوساؤتھ ویلز پولیس کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر بھی الزامات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -