اشتہار

مہنگے ایندھن سےچلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپرا نے توانائی کے طویل المدتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے طویل المدتی منصوبے بنایا ہے، جسے 19 اکتوبر کو نیپرا میں ہونے والی سماعت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ منصوبے دو ہزار بائیس سے دو ہزار اکتیس کے درمیان پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے جس کے بعد انہیں سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے کیونکہ اس عرصے کے دوران بجلی کی طلب 44 ہزار 668 میگاواٹ تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

طویل المدتی منصوبوں سے متعلق نیپرا نے شراکت داروں سے بھی آرا طلب کرلی ہیں اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی تجاویز کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ، نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

مجموعی طور پر مہنگےایندھن سےچلنےوالے7ہزار339 میگاواٹ کےپلانٹس بند کرنےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، جن میں کےالیکڑک کے682میگاواٹ کےپلانٹس بھی شامل ہیں، کے الیکٹرک کی ملکیت والے دو فرنس آئل،دو درآمدی ایل این جی والےپلانٹس بندکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ فرنس آئل والے11، درآمدی ایل این جی والے5 اور گیس سےچلنےوالے3منصوبےبند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے4ہزار320میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کئےجانےکاتخمینہ لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں