اشتہار

دکان سے قیمتی موبائل فون صرف ایک سیکنڈ میں چوری، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دکان سے موبائل چوری کرنے کی تیز ترین واردات نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت زدہ کردیا، چور محض ایک سے دو سیکنڈ میں 45 ہزار کا فون لے اڑا۔

شہر قائد کے علاقے سخی حسن کی موبائل مارکیٹ میں چور نے انتہائی پُھرتی سے دکاندار کی موجودگی میں کاؤنٹر سے قیمتی موبائل فون اٹھالیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ایک سیکنڈ میں 45 ہزار کا موبائل چوری کر کے لے گیا، واردات سے پہلے ملزم نے دکاندار کو ایک نیا فون دکھانے کا کہا۔

دکاندار موبائل فون نکالنے کے لیے جیسے ہی بیٹھا اور ڈبہ نکالا ہی تھا کہ دکاندار کے جھکنے سے اٹھنے کے دوران یہ واردات کی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو کاؤنٹر سے ڈبہ پیک موبائل اٹھا کر اسے چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے وہ باآسانی اپنے ساتھ لے گیا۔

متاثرہ دکاندار کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے اس کے علاوہ مبینہ چور کی تصاویر تمام موبائل مارکیٹوں میں بھی ارسال کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں