تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں کرونا کے بعد‌ ایک اور پراسرار بیماری پھیلنے لگی، سیکڑوں‌ متاثر

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کے بعد ایک اور پُر اسرار بیماری پھیلنے لگی جس سے اب تک چار سو سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری سے متاثر ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 200 بچوں سمیت اب تک کُل چار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین پُراسرار بیماری پھیلنے کے بعد پریشان ہیں اور وہ اس حوالے سے تحقیقات بھی کررہے ہیں۔

اب تک جو چار سو افراد اسپتال منتقل کیے گئے اُن میں سے سب کی طبیعت اور علامات ایک جیسی ہی تھیں۔ ڈاکٹرز نے ڈیڑھ سو کے قریب مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا جبکہ بقیہ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کے بعد ایک اور وبا پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ جاری

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پُراسرار بیماری سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جس کی وجہ سے ماہرین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

بیان کے مطابق ماہر ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم ریاست آندھرا پردیش کے علاقے ایلور پہنچ گئی ہے، جہاں وہ خاص طور پر متاثرہ بچوں کا معائنہ کر کے بیماری کے اسباب اور علاج پر غور کریں گے۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرہ بچوں کو شاید اینٹی ملیریا دوا دی گئی ہو جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور ایسی کیفیت پیدا ہوئی۔

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز کی طرف سے کئے گئے ابتدائی ٹیسٹوں میں مریضوں کی اکثریت  کے خون میں بھاری مقدار میں نِکل ، سیسے اور دیگر دھاتی عناصر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بعد یلو فیور نامی وبا پھیلنے لگی، 76 اموات

صحت کے حکام کے مطابق اس نوعیت کی بعض پُراسرار بیماریوں کا پتہ صرف لیبارٹری  تجربات سے ہی چلایا جا سکے گا۔

کیفیت

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص اچانک بے ہوش ہو تا ہے جس کے بعد اُس پر کپکپی طاری ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ پراسرار بیماری سے متاثر ہونے والے شخص کو مرگی کی طرح دورے پڑتے ہیں، جبکہ اُسے الٹیاں بھی ہوتی ہیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -