کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نالے میں اُس وقت گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جب موقع پر شہری موجود تھے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نالے میں ملبے تلے ایک شہری کے دبے ہونے کی اطلاع ہے جس ریسکیو کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملبے تلے پھنسا شخص کوریئر کمپنی کا ملازم ہے۔
یاد رہے کہ سال 2021 میں کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچا چوک کے قریب نجی بینک کی عمارت دھماکا سے تباہ ہوگئی تھی جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس نے دھماکے کی ایف آئی آر بھی درج کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینک کی عمارت نالے پر قائم تھی، نالے میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔