منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایکسپو 2020 دبئی: سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو دوہزار بیس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے ایکسپو دو ہزار بیس دبئی کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے چار اسمارٹ پولیس اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں، اسمارٹ پولیس اسٹیشن (ایس پی ایس) چوبیس گھنٹے کام کرینگے۔

یہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن خودکار طریقے سے کام کرینگے، جس کے لئے انٹریکٹو ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے، انسانوں کے بغیر آپریٹ کئے جانے والے ان اسمارٹ پولیس اسٹیشن سے ایکسپو کے دوران 45 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق یہ خدمات سات زبان پر ہونگی، جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن اور چینی زبان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری

المراقابت پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی احمد عبداللہ غنیم کا کہنا ہے کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز بغیر انسانوں کے آپ کو اہم سروس فراہم کرینگے جن میں جرائم اور ٹریفک حادثات کی اطلاع دینے اور کمیونٹی بیسڈ سروس شامل ہیں، اس کے علاوہ عوام آسانی سے پرمٹس اور سرٹیفیکٹس حاصل کرسکیں گے اور اس کے لئے پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہورہی ہے، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں