اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پاکستان کی تاریخ میں پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی تاریخ میں پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جولائی سے اپریل تک پیاز کی ایکسپورٹ 200 ملین ڈالر سے زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں فروٹ اینڈ ویجیبٹل میں کسی بھی پروڈکٹ کی ایکسپورٹ میں پیاز سب سے آگے نکل گیا.

سرپرست ویجیٹیبل اینڈ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد نے بتایا کہ جولائی سے اپریل تک پیاز کی ایکسپورٹ 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔

- Advertisement -

وحید احمد کا کہنا تھا ماضی میں کینو کی ایکسپورٹ دو سو دس ملین ڈالر سےزائدرہی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی سے پاکستان کو نئی منڈیآں ملی ہیں ، پاکستانی پیاز کو مشرق بعید ،مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں میں رسائی ملی ہے۔

دنیا کے بڑے اسٹوروں میں بھی اج پاکستانی پیاز دستیاب ہے، حکومت کو پیاز کی شیلف لائف بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کرنے ہونگے۔

فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرز آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ڈیلولیپ کر سکتے ہیں ، ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی بھی سبزی کی ریکارڈ ایکسپورت اور زرمبادلہ کمایا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں