اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت سال 2022-23کیلئے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، برآمدات میں12.71فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ بیورو شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق مالی سال2022-23میں برآمدات27ارب74کروڑ40لاکھ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2022-23کیلئے برآمدات کا ہدف32ارب35کروڑ70لاکھ ڈالرز مقرر تھا، سالانہ بنیادوں پرگزشتہ مالی سال برآمدات میں12.71فیصد کمی ہوئی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال2022-23میں درآمدات55ارب29کروڑ10لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ
مالی سال2022-23کیلئے درآمدات کا ہدف66ارب40کروڑ50لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں31فیصد کمی ہوئی، مالی سال2022-23تجارتی خسارہ27ارب54کروڑ70لاکھ ڈالرز رہا جبکہ تجارتی خسارے کا ہدف34ارب ڈالرز مقرر تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارےمیں43.03فیصد کمی واقع ہوئی،
جون2022کی نسبت جون2023میں برآمدات18.72فیصد گرگئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون2023میں برآمدات2ارب36کروڑ60لاکھ ڈالرز رہیں، جون2022میں برآمدات 2ارب91کروڑ10لاکھ ڈالرزتھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون2023 میں درآمدات کا حجم4ارب18کروڑ ڈالرز رہا،اور اسی مدت میں تجارتی خسارہ ایک ارب81کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں