ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

’جون میں برآمدات سے 1ارب 59کروڑ ڈالر ذرمبادلہ حاصل ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں ملک برآمدات سے1 ارب 59کروڑ ڈالر ذرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے ساڑھے چودہ فیصد زائد ہے۔

تفصلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ سال دو ہزارانیس بیس کے دوران مجموعی ملکی برآمدات کی مالیت اکیس ارب انتالیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس دوران مجموعی طور پر چوالیس ارب ستاون کروڑ ڈالر درآمدات پر خرچ ہوئے، تاہم اس میں گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے اٹھارہ فیصد کمی ہوئی۔

جبکہ جون کے مہینے میں درآمدات کی مالیت تیس فیصد اضافے سے تین ارب اکہترکروڑ ڈالر رہی۔

اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری میں برآمدات میں 14فیصدا ضافہ ہوا، 15مارچ تک یہی صورت حال تھی لیکن مارچ کے آخر میں6فیصد کمی ہوئی، اپریل میں برآمدات میں57 اور مئی میں 37 فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجموعی طور پرگزشتہ مالی سال میں برآمدات میں6.81فیصد کمی ہوئی، جولائی2020 کے پہلے 15دن 3 سے 4 فیصد برآمدات میں کمی آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں