تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’ویلنٹائن ڈے پر گائے سے اظہار محبت کریں‘‘ مودی سرکار کی عجیب وغریب فرمائش

دنیا بھر میں 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر مودی سرکاری نے اپنے شہریوں کو گائے سے اظہار محبت کرنے اور اسے گلے لگانے کی ہدایت کی ہے۔

دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن 14 فروری کو ولینٹائن ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس روز لوگ اپنے چاہنے والوں کو پھول، چاکلیٹ اور دیگر تحائف دیتے اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ بھارت میں بھی یہ دن جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ تاہم اس بار مودی سرکار نے اپنے شہریوں کو اس دن کے لیے ایک عجیب وغریب ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی حکومت نے 14 فروری ویلنٹائن دے کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ قرار دے دیا ہے اور ملک بھر کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس دن گائے کو گلے لگا کر اظہار محبت کریں۔

بھارت کے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے بتایا کہ اس نے فیڈرل اینیمل ہسبینڈری منسٹری سے مشاورت کے بعد 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانا‘ کا دن قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بورڈ نے کہا کہ مغربی تہذیب کی یلغار نے ہماری ثقافت اور ورثے کو فراموش کروا دیا ہے۔ گائے کے بے شمار فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے گلے لگانا بہت جذباتی عمل ہوگا اور اس سے ہماری انفرادی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں ویلنٹائن ڈے منانے کی مذمت کرتی ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ایسے تہوار بھارتی ثقافت کو خراب کر رہے ہیں۔

اس روز بھارت میں سینٹ ویلنٹائن کے پُتلے بھی نذر آتش کیے جاتے ہیں جب کہ انتہا پسند گروپ پارکوں اور ریستورانوں میں جوڑوں پر حملے کرتے ہیں، ان میں سے کئی جوڑوں کی زبردستی شادی کروا دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -